سکھر، گھوٹکی میں دو معصوم بچے واٹر کورس میں ڈوب گئے

122

سکھر (نمائندہ جسارت) گھوٹکی میں دو معصوم بچے واٹر کورس میں ڈوب گئے۔ پولیس کے مطابق داد لغاری کے گائوں علی نائچ میں 3 سالہ آفتاب اور 2 سالہ حسنین پتافی واٹر کورس کے قریب کھیل رہے تھے کہ اچانک واٹر کورس میں گر کر ڈوب گئے۔ مقامی افراد نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے بچوں کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کیں۔