سکھر (نمائندہ جسارت) گھوٹکی میں رینجرز اہلکاروں پر حملے کی ابتدائی رپورٹ بم ڈسپوزل ٹیم کی جانب سے حکام بالا کے حوالے کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں پر تین سو گرام دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ بم ڈسپوزل ٹیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا ٹائمر گرنیڈ کے ذریعے کیا گیا، بارودی مواد میں بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا۔