ایران نے جوہری عزائم محدود کرنے کا  ارادہ ظاہر نہیں کیا‘ روکنے کے پابند ہیں‘ امریکا

216

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا پابند ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ایران نے اپنے جوہری عزائم کو کسی حد میں رکھنے کا عزم ظاہر نہیں کیا، بلکہ چند ماہ کے دوران ایران کی جوہری سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ واشنگٹن کا مزید کہنا ہے کہ ایران کا جوہری تنصیبات تک عالمی معاینہ کاروں کو رسائی دینے سے انکار انتہائی تشویش کا باعث ہے۔