اسلام آباد (این این آئی) بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کی خارجہ پالیسی ملک کے وقار کی ضمانت ہے، بینظیر کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے خارجہ پالیسی کا اختیار پارلیمنٹ کو واپس کیا، میثاق جمہوریت پر تنقید کرنے والے آمروں کی طفیلی جڑ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بااختیار پارلیمنٹ کے اصول پر ثابت قدم ہیں، بینظیر بھٹو شہید نے جمہوری جدوجہد کرکے 2 آمروںکو شکست دی، شہید کی جدوجہد آزادی پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے 1973ء کا آئین بحال کرکے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کی۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہماری جنگ اس سوچ سے ہے جو جمہوریت سے نفرت کرتی ہے۔