بجٹ خسارہ 7.1 فیصد ہونے کا حکومتی دعویٰ غلط ثابت ہوا: شہباز شریف

612

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر وفاقی بجٹ 21-2020 پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔

شہاز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بجٹ خسارہ 7.1 فیصد ہونے کا حکومتی دعویٰ غلط ہے، رواں سال بجٹ خسارہ 9.1 فیصد کا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 10 فیصد سے بھی زائد ہونا پریشان کن ہے، بجٹ خسارہ 7.1 فیصد ہونے کا حکومتی دعویٰ غلط ثابت ہوا، آج سچائی ثابت ہوئی یہ جی ڈی پی کا 9.1 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی بجٹ خسارہ کورونا سے پہلے ہی ہماری معیشت چاٹ چکا تھا، کورونا وبا سے پہلے ہی بجٹ خسارہ بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا۔