احتساب سیاسی ہتھیار ہے جو اپوزیشن کیخلاف استعمال ہو رہاہے،مولانا فضل الرحمن

577

کوئٹہ :جمعیت علماء اسلام کے  سربراہ مولانافضل الرحمن کا کہنا ہے کہ احتساب صرف اپوزیشن کے لئے  ہے ،احتساب سیاسی ہتھیار ہے جو صر ف اپوزیشن کیخلاف استعمال ہو رہاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی آر ٹی کیس التوا میں کیوں ڈالاجا رہاہے؟ چینی کمیشن سےیہ کس قدرآرام سےنکل  گئےکوئی پوچھنےوالانہیں ہے، حکومت کو شوگر انکوائری کمیشن پر کارروائی کی اجازت مل گئی، ملک کو حقیقی منتخب پارلیمنٹ ہی بحران سے نکال سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سی پیک میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا،سی پیک میں بلوچستان کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے، بلوچستان میں لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کامطالبہ کرتے ہیں، بلوچستان میں جعلی ڈومیسائل منسوخ کیے جائیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں ججز کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے، بدنیتی پر مبنی ریفرنس کے خلاف کارروئی ہونی چاہیے،اس سے عدالت کی توقیر میں اضافہ ہوا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اچھے طریقے سے اپنا کیس لڑا۔

جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ 18ویں کوئی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی،18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں کمی کے خلاف مزاحمت کریں گے،18ویں  ترمیم سے متعلق حکومت کے بیانات تشویشناک ہیں۔

مولانافضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ٹڈی دل حملوں پر حکومتی غفلت کی مذمت کرتے ہیں،

ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، حکومت کورونا روکنے میں ناکام ہے، وباکے حوالے اسپتالوں میں علاج نہ ہونے کے برابر ہے، ہم پی ٹی آئی اور باپ پارٹی کو جڑواں سمجھتے ہیں۔