لاہور (آن لائن) چیف کلکٹر اسلام آباد ڈاکٹر آصف محمود جاہ گزشتہ رات اسلام آباد سے لاہور آتے ہوئے موٹر وے پر حادثے کا شکار ہو گئے، حادثے میں ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ہے، دونوں زخمیوں کو لاہور کے میو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے، موٹر وے پنڈی بھٹیاں کے مقام پر چیف کلکٹر اسلام آباد کی گاڑی کو حادثہ تیز طوفان کے باعث پیش آیا جس میں ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔