میرپورخاص،سیاسی اور سماجی تنظیموں کی سانحہ گھوٹکی کی شدید مذمت

120

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص کی مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں نے گھوٹکی سانحہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علما ایکشن کمیٹی میرپورخاص کے مولانا حفیظ الرحمن ، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے مظہر عباسی ، طاہر شیخ ، قومی کمیشن برائے بین المذاہب اور دیگر نے گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی پر بم حملے اور کراچی میں احساس کفالت سینٹر پر دستی بم حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور گھوٹکی میں ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے اور تینوں واقعات میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور ان کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے جبکہ سندھ بھر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر پولیس انتطامیہ نے ضلع بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے مساجد ، بازاروں اور مارکیٹوں میں حفاظتی انتظامات سخت کرتے ہوئے پولیس گشت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔