آن لائن باکسنگ فٹنس چیلنج 2020کے مقابلے زور و شور سے جاری

170

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لائن پاکستان اوپن شیڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلے زور و شور سے جاری ہیں۔ گذشتہ روز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ ایونٹ میں ملک سے کلب سطح کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں، اور ایونٹ میں 3 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں کیڈٹ انڈر15، یوتھ 19 اور ایلیٹ انڈر40 کے مقابلے شامل ہیں۔ کلب سطح کا شیڈو ٹیسٹ 45 سیکنڈ سے ایک منٹ تک ویڈیو ہوگا جبکہ فٹنس کے4 مختلف ٹیسٹ جو کہ 90 سیکنڈ سے 2 منٹ کے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں نیا ٹیلنٹ بھر چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اور ابھی تک100 سے زائد کھلاڑیوں نے اپنی اپنی ویڈیو بھیج دی ہیں۔ یہ مقابلے کل تک جاری رہیں گے اور کھلاڑیوں کے نتائج کا اعلان جیوری پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنے اپنے ویڈیو کیلپس میسنجرز، واٹس اپ، انسٹا گرام پر بھیج رہے ہیں۔ کرنل ناصر تنگ نے کہا کہ ایونٹ میں ہر کیٹگریز میں ٹاپ 4,4 کھلاڑیوں میں میڈلز اور اسناد جبکہ 5ویں سے10ویں پوزیشنز ہولڈرز کو صرف اسناد سے نوازا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث ایونٹ کے انعقاد کے لئے اقدامات کئے ہیں تاکہ اس سے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہآن لائن پاکستان اوپن شیڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلے کل اختتام پذیر ہونگے۔