نااہل حکومت کا جسٹس فائز عیسی کے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا، مولانا فضل الرحمن

833

جمعیت علماءاسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےسپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دئیے جانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت کا جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا۔

جسٹس فائر عیسٰ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نےکہا کہ اس ریفرنس سے معزز ججوں اورپوری قوم کا قیمتی وقت ضائع ہواایک معزز جج اور انکے اہلخانہ کو طویل اذیت کا سامنہ کرنا پڑا،فیصلہ سے عدالت کا وقار بحال ہوا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نااہل حکومت کو اور ایک اور محاذ پر نااہلی کا سامنہ کرنا پڑا، نااہل وزیراعظم اور انکی اہل ٹیم کی نا اہلی دن بدن واضح ہورہی ہے ۔