عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس: شہباز شریف نے جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کرادی

418

لاہورکی مقامی عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل انجم نے ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔

واضھ رہے کہ شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں درخواست جمع کرادی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف پر پاناما لیکس پر 10 ارب روپے پیشکش کا الزام عائد کیا، عمران خان کے الزامات سے ساکھ شہباز شریف کی متاثر ہوئی۔

درخواست میں شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت عمران خان کو 10 ارب ہرجانہ ادائیگی کا حکم دیا جائے اور ہرجانہ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

عدالت نے عمران خان کے وکلا سے شہباز شریف کی درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے وکلا کو 22 جون کو دلائل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔