سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر میں پیاسے شہریوں کا ہاتھوں میں کولر اور خالی برتن اٹھا کر پانی کی قلت کے خلاف احتجاج، ڈی سی پانی دو ،میئر پانی دو کے نعرے، گرمی کے دوران بھی سکھر کے شہری پینے کے پانی سے محروم ہیں،رہنماو¿ں کا خطاب ۔ سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے ،شہر کے مختلف علاقوں گوپانگ محلہ ،واری تڑ،ریتی لائن،بروہی محلہ،مائیکرو کالونی،شیخ محلہ اورشمس آبادودیگر میں پانی کی قلت کے خلاف شہریوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے ہاتھوں میں کولر اور خالی برتن اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین ڈی سی پانی دو، میئر پانی دو کی نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں شامل سماجی رہنماﺅں نصیر گوپانگ،آصف راجپوت،عبدالحمید شیخ،وقار سومرواورحبیب اللہ انصاری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر شہر دریا کے کنارے پر واقع ہے مگر یہاں کے شہریوں کو پینے کے پانی سے محروم رکھاگیا ہے، مختلف علاقوں میں کربلا کاسماں ہے اور لوگ پانی کی بوندبوند کو ترس گئے ہیں مگرسکھر کی ضلع میونسپل انتظامیہ نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی شروع کرکے شہریوں کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے بصورت دیگراحتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔