دادو،بجلی کا کرنٹ لگنے سے ماں بیٹا جاں بحق،2 بچیا ں زخمی

282

دادو (نمائندہ جسارت) دادو میں بجلی کی لٹکتی تاریں موت بانٹنے لگی ہیں نواحی گاؤں نور محمد بھرٹ میںبجلی کا کرنٹ لگنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق، 2 بچیاں زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع دادو میں بجلی کی لٹکتی تاریں موت بانٹنے لگی ہیں آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں۔ دادو کے نواحی گاؤں نور محمد بھرٹ میں بجلی کی لٹکتی تاریں غلام قادر کے گھر کے لوہے کے دروازے پر گر پڑیں جس کے باعث 38 سالا شیربانو اور 20 سالا مٹھل موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بچیاں 5 سالا ہیر اور 7 سالا سہنی جھلس کر زخمی ہوگئیں جن میں 7 سالا سہنی کو تشویش ناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقے کے سماجی کارکن فہیم میمن نے صحافیوںکو بتاتے ہے کہ سیپکو میہڑ کی نااہلی کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، علاقے میں بجلی کی لٹکتی تاریں موت بانٹ رہی ہیں۔ سماجی کارکن اور دیگر علاقہ مکینوں نے سیپکو چیف سکھر سے مطالبہ کیا ہے کے سیپکو میہڑ کے عملے کی نااہلی کا نوٹس لیا جائے اور متاثرہ خاندان سے انصاف کیا جائے۔