پاکستان اور ایران لاک ڈاؤن کے باوجود تجارت بڑھانے پر متفق

352

اسلام آباد(آن لائن)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے مابین لاک ڈاؤن کے باوجود تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ایران نے مزید 6پاکستانی کمپنیوں کو ایران میں آم برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ایرانی سفیر نے تفتان بارڈر کھولنے کے حکومتی فیصلے کی بھی تعریف کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران نے کورونا اور لاک ڈاؤن کے باوجود تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔ایران نے مزید6پاکستانی کمپنیوں کو ایران کو آم برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ایرانی سفیر نے تفتان بارڈر کھولنے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کی ہے۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ آموں کی شپمنٹ کی تصدیق کرے گا،آم ٹرکوں کے ذریعے ایران کو برآمد کیے جائیں گے،ایران پاکستانی آموں کی وسطی ایشیائی ممالک تک برآمد کے لیے تعاون کرے گا جبکہ ایرانی سفیر وزارت تجارت سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔