سنتھیا نے رحمان ملک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی

798

امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سنتھیارچی نے اسلام آباد تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ کے لیے درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں امریکی بلاگر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 11 سال پہلے رحمان ملک نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے معاوت اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا امریکی بلاگر سنتھیا کیخلاف مقدمے کے اندراج کا حکم

درخواست میں سنتھیارچی نے لکھا کہ اب انہیں کچھ دنوں سے وٹس ایپ اور موبائل پر دھمکیاں مل رہی ہیں، پولیس مجھے سیکیورٹی فراہم کرے۔

ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ عاصم غفار کا کہنا ہے کہ امریکی بلاگر نے پولیس سے سیکیورٹی مانگی ہے، جب کہ مدعیہ نے سینیٹر رحمن ملک کے خلاف 11 سال بعد درخواست دینے کی وجہ تفتیش میں بتانے کا کہا ہے۔

ایس ایچ او نے کہا کہ قانونی پہلووں کا جائزہ لے کر کارروائی کریں گے۔