اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ملازمین میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

1298

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز سمیت ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

عدالتی حکام کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جسٹس لبنیٰ سلیم پرویزنے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضھ رہے کہ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکریٹری کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ ہفتے مثبت آیا تھا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکریٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔۔

جب کہ اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی کورونا کا شکار ہیں۔

عدالتی حکام کے مطابق اس وقت عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔