منی لانڈرنگ کیس: حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں پھر توسیع

465

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم جولائی تک کی توسیع کردی گئی۔

حمزہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔

نیب پر اسکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے جب کہ کورونا احتیاطی تدابیر کے باعث حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) نیب حکام کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیتے ہوئی سماعت ملتوی کردی۔