ایس ایس پی سکھر کی ہدایت پرایس اوپیز پر عملدرآمد کیلیے آگاہی مہم

133

سکھر( نمائندہ جسارت )ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایات پر ٹریفک پولیس کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور ایس او پیز پر عملدرآمد کیلیے شہر میں آگاہی مہم اور ماسک تقسیم کیے گئے،آگاہی مہم کے ذریعے عوام کو کرونا سے بچاؤ کیلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اورایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کیلیے کہا گیا جبکہ عوام میں ماسک کی تقسیم کیے گئے۔ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد اور ماسک پہننے سے کورونا کی منتقلی میں کمی آسکے گی۔عوام کو گھروں سے نکلنے وقت ماسک کے لازمی ستعمال سے کیسز میں ممکنہ طور پرکمی واقع ہوگی ۔