چیف جسٹس آف پاکستان سے کے الیکٹرک کی نجکاری ختم کرنے کا مطالبہ

167

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے سینئر نائب صدر شیخ امتیاز حسین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص کارکردگی کی وجہ سے کے الیکٹرک کوسرکاری تحویل میں لیا جائے کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے جبکہ صنعتی پیداوار بھی شدید متاثر ہوئی ہے اور برآمدات پر بھی اثر پڑا ہے انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں آئل کی قیمتوں میں کمی ہونے کے بعد بجلی کے نرخوں میں میں بھی کمی کی جانی چاہیے کیونکہ کے الیکٹرک کروڈ آئل سے بجلی بناتی ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ کے الیکٹرک کے ظلم سے عوام کو چھٹکارا دلایا جائے کیونکہ کراچی کی ترقی میں کے الیکٹرک رکاوٹ بنی ہوئی ہے اور غریب عوام اور تاجر برادری عرصہ درازسے اوور بلنگ اورغیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں مگر حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی انہوںنے کہاکہ عوام ا وور بلنگ اورغیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے عذاب کو جھیلنے کے با وجود کے الیکٹرک کے بھاری بھاری بل جمع کروانے پر مجبور ہیں ۔