کراچی(اسٹاف رپورٹر)حسین داؤد کی جانب سے عطیہ کیے گئے ایک ارب روپے کی امداد کے تحت نشتر اسپتال ملتان میں کورونا کے مریضوں خصوصی طو ر پر پسماندہ طبقے کے لیے12ملین روپے کی لاگت سے انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا جائے گا۔اس منصوبے کے تحت اس امدا د کو 16بستروں پر مشتمل آئی سی یوا۔ایچ ڈی یویونٹ کے قیام اور چلانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔داؤد فاؤنڈیشن کی سی ای او سبرینا داؤد کے مطابق Covid-19کی وباء نے سہولیات اور تربیت کے علاوہ ہمارے ملک گیر صحت کے نظام میں فوری بہتری کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔