لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تحصیل رتوڈیرو کے گاؤں سعدو ڈیرو میں رشتہ داری کے تنازع پر مسلح افراد نے ہوٹل پر بیٹھے باپ بیٹے پر فائرنگ کرکے مشتاق گوپانگ اور ان کے بیٹے سرور علی گوپانگ کو شدید زخمی کردیا، جسے ورثا نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امدادی دی گئی۔ اس موقع پر زخمی مشتاق گوپانگ نے بتایا کہ سات سال قبل بیٹے سجاد گوپانگ نے مگنیجو برادری سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، جس معاملے پر مگنیجو برادری کے بااثر مسلح افراد نے ہم پر فائرنگ کرکے ہمیں زخمی کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔