چین سے102 ٹن امدادی سامان کی ایک اورکھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

265

اسلام آباد(اے پی پی) چین سے102 ٹن امدادی سامان کی ایک اورکھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔ امدادی سامان میں ڈیڑھ لاکھ این95اور15لاکھ طبی ماسک، ڈیڑھ لاکھ حفاظتی عینکیں اور ڈیڑھ لاکھ سرجیکل گا¶ن شامل ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ائرپورٹ پر چینی سفیر سے سامان وصول کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اورعوام کی طرف سے چین کے شکرگزارہیں، چین کے پاکستان کے ساتھ تعاون
اوراقدامات کوسراہتے ہیں۔ جنرل محمد افضل نے کہا کہ صوبے جتنے بھی ٹیسٹ کرنا چاہیں اس کے مطابق سامان مہیا کریں گے۔ صوبوں کو250 وینٹی لیٹرز دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 600کے قریب وینٹی لیٹرزابھی ہمارے ویئرہا¶س میں موجودہیں۔ این ڈی ایم اے جلد 2 ہزار آکسیجن بیڈ تیارکروا رہا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ لاہور کے اسپتالوں کا دورہ کر کہ خود صورتحال کاجائزہ لیا ہے، آج پشاوراور کل کراچی کابھی دورہ کر کے وہاں کے اسپتالوں کی ضروریات کا جائزہ لیا جائے گا۔