سکھر،سول اسپتال میں کورونا کی تشخیص کیلیے قائم لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کا عمل شروع

129

سکھر( نمائندہ جسارت)سول اسپتال سکھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے قائم لیبارٹری میںکورونا ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہو گیا، پہلے مرحلے میں 24 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے دس افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے،سول اسپتال کے سینئر ڈاکٹر کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی، جبکہ ایک اور ڈاکٹر کی بیٹی اور بیگم کی ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔مثبت رپورٹ آنے والوں میں ایک شکارپور کا شہری اور باقی 9 سکھر کے شہری شامل ہیں۔