لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔دونوں رہنماﺅں نے بجٹ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔سراج الحق نے کہاکہ کورونا وبا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے
حکومت نے غیرسنجیدہ رویہ اپنایا ، بجٹ میں صحت کو کوئی ترجیح نہیں دی ۔بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ میاں شہباز شریف نے سراج الحق کا شکریہ ادا کیا ۔