مردان کے 5 علاقوں میں 14 روز کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

164

مردان (اے پی پی) خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات کی روشنی میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے مردان کے 5 علاقوں میں 14 دن کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔اسمارٹ لاک ڈاؤن آج صبح 10 بجے سے 14 دن کے لیے بجلی گھر نزد دوسہرہ چوک، جان آباد، شیخ ملتون سیکٹر اے مکمل، دامن کوہ نزد مذدور آباد روڈ اور تحصیل روڈ کاٹلنگ بازار میں لگایا گیا ہے۔اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میںداخلے اور باہرنکلنے پر پاپندی ہوگی۔ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خورونوش، میڈیسن، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔جاری کردہ اعلامیے کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف متعلقہ ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔