اسلام آباد (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر شکراللہ عاطف مشال نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات خطے میں امن کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر نے افغان سفیر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، ثقافت اور ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔