اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ ملک میں کورونا وائرس حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پھیلا ہے،کورونا کا پھیلاؤں حکومتی نااہلی اور ناکامی کا سبب ہے۔
بلاول بھٹوزرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوروناکےوزیرکوروناکا ویسےہی مقابلہ کررہےہیں جیسےمعیشت کوسنبھالاتھا، اس وقت ملک کی معیشت کو خطرہ ہے اور وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہم نے 1992کا ورلڈ کپ تو جیت لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کی مخالفت کی وجہ سے ملک میں وائرس پھیلاہے، حکومت نے کہا تھا کہ کورونا وائرس صرف زکام اورفلوہے، احتیاطی تدابیر نہ ہونے کی وجہ سے طبی عملےکے 40ارکان کوروناسےشہیدہوچکےہیں، دو ہزارڈاکٹراورنرس کوروناکےمریض بن چکے، اٹلی کےلوگ چیخ چیخ کرکہہ رہے تھےکہ جو غلطیاں ہم نے کیں آپ نہ کریں، پاکستان میں اس وقت کوروناسے ہر15منٹ بعدایک شخص جان کی بازی ہاررہاہے،۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں حکومت نےغریب کےنام کواستعمال کیااور امیرکو ریلیف پہنچایا، وفاقی بجٹ پاکستان کانہیں کسی اورملک کالگتاہے،موجودہ صورتحال میں پیش کیاگیابجٹ پاکستان کابجٹ نہیں ہو سکتا،حکومت نے بجٹ میں کوروناوباءسےنمٹنےکیلئےپیسارکھا ہے؟ بجٹ میں ایسا کوئی منصوبہ موجودنہیں، اس بجٹ میں امیروں کو ریلیف دیا گیا ، غریبوں کے لیے کوئی ریلیف موجود نہیں ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اب بھی ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کی تجاویزکواپنائیں تونقصان کم کیاجاسکتاہے،کوروناکےبعدٹڈی دل سب سےبڑامسئلہ اورزراعت کیلئےخطرہ ہے، ہم ہرپریس کانفرنس میں چیخ چیخ کر کہا کہ ٹڈیوں کاخطرہ ہےکسان خطرےمیں ہیں،پاکستان کو 15برس بعدٹڈیوں کےسب سےبڑے حملے کا سامنا ہے ، جب ہم نےان کو خطرےسے خبردارکیاتو کوئی ماننےکو تیار نہ تھا۔