کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغان وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تہران حکومت کے ساتھ متنازع امور پر تبادلہ خیال کے لیے ایک وفد روانہ کیا جائے گا، جو ایران میں افغان مزدوروں کی ہلاکت پر مبنی 2 واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کرے گا۔ کابل حکومت کے مطابق افغان مہاجرین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں سلامتی کونسل کو ایک پیغام بھیجا گیا ہے جس میں عالمی ادارے سے ایران میں افغان پناہ گزینوں سے برتے جانے والے نا روا سلوک کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسے قتل سے متعلق تحقیقات کے نتائج کا انتظار ہے۔