قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ندیم این ڈی کورونا وائرس کا شکار

217

گوجرہ (جسارت نیوز) پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ندیم این ڈی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ 48 سالہ ندیم این ڈی نے گزشتہ دنوں ٹیسٹ کرایا تھا جو پازیٹو آیا جس پر وہ گھر پرقرنطینہ ہو گئے ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن، ہاکی پلیئر ز اور سابق کپتان کے اہلخانہ نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔