کیا حکومت صحافیوں کا امتحان لے گی؟

1023

سوشل میڈیا پر چلنے والی غیر مصدقہ پوسٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے صحافیوں کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کی صحافتی تنظیموں اور حکومت دونوں کی جانب تصدیق نہیں ہوسکی ہے ، تاہم اس کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے صحافیوں کے امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بلیک میلنگ کرنے والے صحافیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

نجی ویب سائٹ کے مطابق حکومت پہلے مرحلے میں صحافیوں کے اردو گرامر، اردو املا ، دوسرے مرحلے میں صحافت کے بنیادی اجزا، خبر نگاری ،واقعہ نگاری کا امتحان ہوگا جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں تحقیقی صحافت، عملی صحافت اور نفسیاتی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

دوسری جانب پوسٹ کی حمایت میں کچھ صحافیوں  کا کہنا ہے کہ ہم حکومتی پالیسی کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، غیرصحافی لوگوں کی وجہ سے ملک میں صحافی برادری مسائل کا شکار ہے۔

نجی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ خبر کی حقیقت جاننے کیلئے انھوں نے پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔

https://baaghitv.com/hakmot-ka-sahfion-ka-imtihan-lenay-ka-faisla/