دادو (نمائدھ جسارت) سول اسپتال دادو میں سہولیات کا فقدان، سول اسپتال دادو کے گائنی وارڈ میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کے باعث زچگی کے دوران نومولود جاں بحق، ورثا کا لیڈی ڈاکٹر کیخلاف احتجاج۔ حاملہ خاتون سانیہ بھنڈ کے خاوند عامر بھنڈ نے سول اسپتال دادو میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ رات بیوی کو سول اسپتال دادو زچگی کے لیے لے کر آئے تھے، جہاں لیڈی ڈاکٹر ثمینہ چانڈیو موجود تھیں جنہوں نے زچگی کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد تکلیف زیادہ بڑھنے سے نومولد حاملہ خاتون کے پیٹ میں جاں بحق ہوگئی۔ ورثا نے مزید بتایا کہ لیڈی ڈاکٹر نے یہ کہہ کر زچگی کرنے سے انکار کردیا کہ کورونا وائرس پھیل رہا ہے، حاملہ خاتون کو کسی پرائیویٹ سینٹر پر لے جائیں اور زچگی کرائیں جبکہ لاک ڈاو¿ن کی صورتحال ہے، بے روزگاری بھی ہے، پیسے نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ خاتون کو سول اسپتال دادو لے کر آئے تھے۔ ورثا نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نوٹس لیں اور سول اسپتال کے نااہل عملے کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔