شکارپور (نمائندہ جسارت) نیو فوجداری تھانے کی حدود چنگی قبرستان کے مقام پر شیخ برادری کے دو گروہوں میں آدھے گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ، فائرنگ کی وجہ سے جیکب آباد سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین اندھیرے اور گنجان علاقے میں رک گئی، مسافر فائرنگ کی وجہ سے سخت پریشان، نیو فوجداری پولیس نے بروقت کارروائی کرکے فائرنگ کرنے والے تین افراد کو گرفتارکر کے تھانے منتقل کردیا۔ ٹرین ڈرائیور کے مطابق جیکب آباد سے کراچی کی طرف جارہے تھے کہ یہاں پر اندھا دھند فائرنگ کی آوازیں آئیں جس کے باعث ٹرین کو مسافروں سمیت روکے رکھا۔ ریلوے پولیس اور نیو فوجداری پولیس کی یقین دہانی پر دو گھنٹے بعد سکھر ایکسپریس منزل کی طرف روانہ۔ فائرنگ کی وجہ سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام مسافر محفوظ رہے۔