شیخ رشید کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

442

وفاقی وزیرشیخ رشید کی طبیعت ناساز ہونے پراسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کورونا میں مبتلا وفاقی وزیرشیخ رشید کی طبیعت ناسازہونے پر سی ایم ایچ راولپنڈی داخل کردیا گیا۔

ترجمان شیخ رشیداحمد نے کہا کہ وفاقی وزیر کورونا سے متاثر ہیں اور ان کی طبیعت گزشتہ شام سے ناسازتھی۔

دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید نے جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کورونا کوسنجیدہ لیں،احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گھروں میں رہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میراعلاج جاری ہے،ڈاکٹرز،نرسنگ اسٹاف بہترین صلاحیتوں کےمطابق علاج کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 2 ہفتوں کے لیے آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔