لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو ترجمان چینی وزارت خارجہ لاجیان ژاونے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، چینی حکومت کی طرف سے شہبازشریف کے علاج سے متعلق تعاون کی پیشکش کی ہے۔ لاﺅجیان ڑاوَنے شہبازشریف کی جلدصحت یابی کے لیے نیک تمناوں کااظہارکیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہبازشریف نے علاج کی پیشکش کرنے پرچینی حکام سے اظہار تشکرکیا،قائد حزب اختلاف کاکہنا ہے کہ چینی حکام کی طرف سے علاج کی پیشکش دونوں ملکوں میں محبت کامظہرہے،چین کی یہ محبت،احساس اوروابستگی میرے لیے ہمیشہ سرمایہ افتخار ہے۔