سراج الحق ودیگر کا پیر سید کبیرعلی شاہ گیلانی کے انتقال پراظہار افسوس

216

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیر العظیم،نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے سجادہ نشین درگاہ چورہ شریف پیر سید کبیرعلی شاہ گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔