ایران میں شیطان کی پرستش کرنے والا 42 رکنی گروہ گرفتار

879

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے شمالی صوبے مازن دران میں شیطان کی پرستش کرنے کے الزام میں 42 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق مازن دران کے گورنر دفتر کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ تحصیل چالیس میں شیطانی رسومات ادا کرنے والے ایک گروپ کو پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ اس گروہ میں 14 خواتین بھی شامل ہیں۔ خفیہ اطلاعات پر ہونے والی کارروائی کے دوران 11 گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں جب کہ گروہ کے رہنما کو خفیہ معلومات کی مدد سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔