سکھر روہڑی سمیت گردونواح میں گرمی کی شدت، ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ

236

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر روہڑی سمیت گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ، شہری پریشان، ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ، برف و دیگر اشیاء کے نرخوں میں اضافہ۔ سکھر روہڑی اور گردونواح کندھرا، صالح پٹ، سنگرار، اروڑ، علی واہن سمیت دیگر علاقوں میں سورج آگ برساتا رہا، گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ اور نرخوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سکھر کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں آئندہ ہفتے مزید اضافے کا امکان ہے۔ شدید گرمی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم دکھائی دیا۔ سکھر میں گرمی بڑھنے کے باعث برف و ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کے ساتھ ریٹ بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔