لاڑکانہ، پولیس افسران و اہلکاروںکو کورونا کیخلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

158

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس افسروں و اہلکاروں کو وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے ڈی ایس پی ویلفیئر آغا محمد عیدن پٹھان اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اسداللہ شیخ کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ خدانخواستہ کسی پولیس افسر یا اہلکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تو اس کے علاج و معالج کے لیے جملہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس صورت میں ان کی فیملی ممبران کا بھی کورونا ٹیسٹ کروانے کے یقینی بندوبست کیے جائیں۔ دوسری جانب ایس ایس پی کے احکامات پر کورونا صورتحال سے نمٹتے ہوئے فرائض نبھانے والے پولیس افسران و جوانان کو ماسک صابن، سینی ٹائزر، دستانے اور ڈیٹول ڈیوٹی پوائنٹس پر پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔