عمران خان کا شکریہ کہ والد کی جان کو خطرہ لاحق ہوا، علی قاسم گیلانی

1018

 ملتان: پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی نے سابق وزیر اعظم کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے  طنزیہ الفاظ میں کہا کہ وزیر اعظم  عمران خان اور قومی احتساب بیورو (نیب) کا شکریہ جن کی وجہ سے میرے والد کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ یوسف رضا گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، رپورٹ مثبت آنے کے بعد یوسف رضا گیلانی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

علی قاسم گیلانی نے اپنے والد کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔