لاہور (آن لائن) احتساب عدالت نے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کو یکم جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں 11 جون کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو فرد جرم کیلیے طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔