دادو (نمائندہ جسارت) سیٹھ کیول رام راٹھور کی آخری رسومات میں خلل ڈالنے والے ملزمان کیخلاف تھانہ اے سیکشن پر مقدمہ درج۔ دوسری جانب واقعے پر سیاسی، سماجی تنظیموں نے سخت مذمت کی ہے اور انتظامیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما سردار رجب خان شاہانی نے کہا ہے کہ سیٹھ کیول رام پرامن شہری کے ساتھ اچھا تاجر تھا، اس کی موت کے بعد آخری رسومات میں خلل پڑنے کے واقعے سے دلی صدمہ پہنچا ہے۔