اسلام آباد(آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون کرکے انکی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آئیسولیشن اور علاج سے متعلق دریافت کیا۔ شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم کو جواب میں کہا کہ ضروری احتیاطی اقدامات لے رہا ہوںوائرس کی علامات نہیں ہیں۔ خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں۔