امریکی خاتون صحافی کا یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

159

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)پاکستان میں مقیم امریکی بلاگر سنتھیارچی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا جس میںجھوٹے الزامات لگا کر ساکھ کو نقصان پہنچانے اور حراساں کرنے پر 12 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔سنتھیارچی نے اپنے وکیل ناصر عظیم خان کے توسط سے قانونی نوٹس بھجوایا جس میں انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے انہیں حراساں کیا اور اب انہیں پی پی پی کے سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کررہے ہیں۔قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ ’جھوٹے، غیر سنجیدہ اور بے بنیاد الزامات کی تشہیر، ترسیل اور اشاعت کی وجہ سے سنتھیارچی کی ساکھ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر متاثر ہوئی ہے۔قانونی نوٹس میں ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 12 کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا اور قانونی نوٹس کے 14 روز
کے اندر تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔علاوہ ازیں یوسف رضا گیلانی کو مخاطب کرکے کہا گیا کہ اگر وہ قانونی نوٹس کا جواب دینے سے قاصر رہے تو ان کے خلاف تمام فورمز پر قانون کارروائی کی جائے گی۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکی خاتون سنتھیارچی کے الزامات کو اہمیت نہیں دیتا۔ہرجانہ کےلیے نوٹس بھجوا دیا ہے اس سے وصول ہونے والی ہرجانہ کی رقم کو ایدھی سینٹر میں جمع کرائیں گے۔ وہ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کررہے تھے۔