لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دلی افسوس ہے، اللہ تعالیٰ شہباز شریف سمیت کورونا میں مبتلا دیگر لیگی قائدین کو بھی جلد صحتیابی عطا فرمائے، امید ہے اپوزیشن لیڈر قرنطینہ کے بعد وائرس کیخلاف عملی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا صحت مند رہنا پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے بڑا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کوروناوائرس کے اثرات 4-5دن میں ظاہر
ہوتے ہیں۔ شہباز شریف 9 جون کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ نیب دفتر میں پیش ہوئے۔ سائنسی شواہد کے مطابق قوی امکان ہے شہباز شریف کو کورونا وائرس 5-8 جون کے درمیان لگا ہو۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ن لیگی ترجمانوں کا کورونا پر بھی سیاست سیاست کھیلنا قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت ہے۔