صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو خط

171

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی کوایک خط ارسال کیا ہے جس میں ان کو ان کی تمام ٹیم اور اسمبلی کے تمام ارکان کواپنی طرف سے اور اپنی پارٹی کے عہدیداروں کی طرف سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ”پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بورڈ ترمیمی بل “منظور کر کے انبیاکرام ،صحابہ اور اہل بیت کی حرمت کا تحفظ کرکے اسلامی اقدار کو پامال کر کے ملک میں انتشار کی فضاپیدا کرنے کی دشمنان
اسلام کی سازشوں کو ناکام کردیا ہے انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو تمام ساتھیوں سمیت اس کی بہترین جزا عطا فرمائے ۔