لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ اقبال تونیو نے شہر کے ریشم گلی اور موبائل مارکیٹ کا دورہ کیا، جہاں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر انہوں نے تاجروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ دکانوں پر سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ماکس اور ہینڈ گلوز کے استعمال کو یقینی بنانے سمیت سینی ٹائزر رکھے جائیں۔