لاہور(نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ شہباز شریف نے ماڈل ٹاو¿ن رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔اس متعلق (ن) لیگ رہنما عطاءاللہ تارڑنے کہا کہ قوم سے دعاو¿ں کی درخواست ہے۔عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ 9 تاریخ کو نیب کی پیشی کے علاوہ نہ کسی سے ملاقات کی اور نہ ہی کہیں اور گئے، اگر میاں شہباز شریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور نیب ذمہ دار ہوں گے۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی صدر شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو ان کی
بگڑتی ہوئی صحت کا جواب دینا ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ثابت ہوتا ہے کہ شہباز شریف کے شکوک بے وجہ نہیں تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے شہباز شریف کی گرتی صحت کو جانتے بوجھتے مزید بگاڑا، انہیں جواب دینا ہو گا۔ اللہ تعالی شہباز شریف اور کورونا سے متاثر تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا کرے۔دریں اثناءقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ نیب میں پیش ہونے کے بعد مثبت آیا ہے۔ شہباز شریف نیب میں پیشی کے علاوہ گھر سے باہر نہیں نکلے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کو کچھ ہوا تو ہمارا خاندان جاوید اقبال، عمران خان، شہزاد اکبر کےخلاف مقدمہ درج کرائے گا۔سلیمان شہباز نے مزید کہا کہ ہم نے نیب کو سوالنامہ یا اسکائپ کے ذریعے پیش ہونے کا کہا تھا لیکن انہوں نے منع کردیا۔دوسری جانب نیب نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نیب پر (ن) لیگ کی بے معنی یلغار کو مسترد کرتے ہوئے شہباز شریف کو معروف، آغا خان یا شوکت خانم لیبارٹری سے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق کورونا کیسز کی متعدد مثالیں موجود ہیں جہاں دو مختلف لیبارٹریوں کے نتائج مختلف آتے رہے۔ نیب پیشی پر شہباز شریف حفاظتی ماسک اور گلوز پہنے ہوئے تھے، پیشی سے قبل ہی نیب لاہور میں مکمل حفاظتی اقدامات بھی اختیار کیے جا چکے تھے۔دوسری جانب چین کی جانب سے میاںمحمد شہباز شریف کی صحت کے حوالہ سے فکر مندی کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان میں متعین چینی سفیر یاﺅ جنگ نے میاں شہباز شریف سے رابطہ کیا اور کسی بھی قسم کی معاونت کی پیشکش کی۔ چینی سفیر نے شہباز شریف کی جلد صحتیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔