ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) گزشتہ روز ٹھٹھہ شہر کے رہائشی ذہنی معذور شخص کو بلا جواز تنگ کرنا اور تذلیل کا نشانہ بنانے والے 5 اوباش نوجوانوں کیخلاف ایف آئی آر درج، ایس ایچ او ٹھٹھہ امیر بخش کھوسو نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان زاہد اور نعیم جوکھیو کو گرفتار کرلیا، جبکہ تین ملزمان سجن میمن، عامر میمن اور مرتضیٰ نے عدالت سے دو دن کے لیے کچی ضمانت حاصل کرلی۔ ڈی ایچ او ٹھٹھہ نے قریبی حلقوں کے ذریعے بیٹے کے ملوث ہونے پر بتایا کہ کوئی غیر فطری عمل نہیں، انہوں نے ذہنی مریض سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کے مطابق تذلیل کا شکار بننے والے محسن کھتری کے چچا معین عالم کھتری نے سیشن جج ٹھٹھہ کی عدالت میں اپنے وکیل صدام عباسی کی معرفت داخل 22A کی داخل درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کی مرضی کیخلاف کیس درج کیا گیا جبکہ کیس میں تشدد، زیادتی کی کوشش جیسی دفعات شامل ہونی چاہییں جس پر عدالت نے آئندہ ہفتے تک کیس کی تاریخ رکھی۔ دوسری جانب کیس میں ملوث ڈی ایچ او ٹھٹھہ کا بیٹا بھی شامل ہے، اس پر ڈی ایچ او ٹھٹھہ کے قریبی حلقوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ذہنی معذور محسن کھتری سے ہمدردی رکھتے ہیں، کوئی غیر فطری عمل نہیں ہوا، معاملے کو سنجیدگی اور اخلاقی طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔