کو ئٹہ (نمائندہ جسارت)ایرانی حکام نے بغیر سفری دستاویزات کے ایران میںداخل ہو نے والے 274 پاکستانی شہریوں کو گرفتاری کے بعد تفتان انتظا میہ کے حوالے کردیا۔ ان افراد کو ایران کے مختلف شہروں سے حراست میںلیا گیا تھا ،ایرانی حکام نے پاکستانی شہریوں کو تفتان بارڈر راہداری گیٹ پر لیویز حکام کے حوالے کردیاہے۔ ان میں 200 افراد کا تعلق پنجاب، 42کا تعلق خیبر پختونخوا، 13 کابلوچستان، 11کا تعلق سندھ اور 8افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے بتا یا جا رہا ہے۔ پاکستانی شہریوں کی راہداری گیٹ کے مقام پر اسکریننگ کی گئی اور بعد ازاں انہیں ماسک فراہمی کے بعد قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ۔