لاہور: مولانا مودودی کے بڑے داماد سید انظر علی انتقال کرگئے۔
جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابوالاعلی مودودی کی بڑی صاحبزادی سیدہ حمیراخاتون کے شوہر سید انظر علی 11 سال سے زائد عرصے تک کوما میں رہنے کے بعد 10 جون کو قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ ماڈل ٹائون میں ادا کی گئی بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
سید انظر علی کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
سید انظر علی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سے بھی وابستہ رہے۔